وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ طالبان، پاکستان اور افغانستان کیلئے خطرہ ہیں، امریکا افغان قیادت میں عسکریت پسندوں سے مصالحت کی حمایت کرے گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ طالبان سے مصالحت میں امریکا پاکستان اور افغانستان کی مدد کریگا ، امریکی فوج
افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ ایک سوال پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں امریکی فوج کی قربانیوں کے باعث امریکی قوم محفوظ ہے۔
ایران کے متعلق سوال ہر جوش ارنیسٹ نے کہاکہ ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے دہشتگردوں کی مدد ہوگی، ایران کو اربوں ڈالر واپس مل رہے ہیں ،تہران کھلے عام دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔